إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب إجابة دعوة الصائم وما يدعو به الصائم لمن أفطر عنده وما لله عند كل فطر من عتقاء من النار باب: روزے دار کی دعا کی قبولیت، روزے دار جس کے ہاں افطار کرے اس کے لیے کیا دعا کرے، اور ہر افطار کے وقت اللہ کی طرف سے جہنم سے آزاد کیے جانے والوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2295
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لِلَّهِ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ ، وَآخَرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ ، وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ أُسَامَةَ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي سَعِيدٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ .ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہر افطار کے وقت (اپنے بندوں کو) آگ سے آزاد فرماتا ہے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز اس حدیث کے شواہد میں سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی روایت جسے ابن ماجہ نے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت جسے ترمذی اور ابن ماجہ نے، سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی روایت جسے امام احمد نے اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت جسے بزار نے نقل کیا ہے، شامل ہیں۔