إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب إجابة دعوة الصائم وما يدعو به الصائم لمن أفطر عنده وما لله عند كل فطر من عتقاء من النار باب: روزے دار کی دعا کی قبولیت، روزے دار جس کے ہاں افطار کرے اس کے لیے کیا دعا کرے، اور ہر افطار کے وقت اللہ کی طرف سے جہنم سے آزاد کیے جانے والوں کا بیان۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ عِنْدَ أَهْلِ بَيْتٍ قَالَ: أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَبُو يَعْلَى وَالنَّسَائِيُّ فِي الْكُبْرَى وَالْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ بِسَنَدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مُطَوَّلًا، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ بُرَيْدَةَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْحَاكِمُ وَالْبَيْهَقِيُّ ، وَآخَرُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَسَيَأْتِي فِي آخِرِ كِتَابٍ الزُّهْدِ.سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ جب کسی گھر والوں کے ہاں روزہ افطار فرماتے تو (ان کے حق میں یوں دعا) فرماتے: «أَفْطَرَ عِنْدَكُمُ الصَّائِمُونَ، وَأَكَلَ طَعَامَكُمُ الْأَبْرَارُ، وَصَلَّتْ عَلَيْكُمُ الْمَلَائِكَةُ» ”تمہارے ہاں روزہ دار افطار کریں، تمہارا کھانا نیک لوگ کھائیں اور فرشتے تمہارے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کریں۔““ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز احمد بن منیع، ابو یعلیٰ، اور نسائی نے الکبریٰ اور الیوم واللیلہ میں ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے راوی ثقہ ہیں مگر اس میں انقطاع پایا جاتا ہے، جبکہ امام احمد بن حنبل نے اسے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ہے جسے ابن ماجہ، حاکم اور بیہقی نے روایت کیا ہے، اور ایک دوسرا شاہد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے جو عنقریب کتاب الزہد کے آخر میں آئے گی۔