إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الفطر على التمر والنهي عن الوصال باب: کھجور سے افطار کرنے اور صومِ وصال کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2286
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْوِصَالِ، وَأُخْتِي هَذِهِ تُوَاصِلُ وَأَنَا أَنْهَاهَا". رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَأَبِي دَاوُدَ دُونَ قَوْلِهِ: "وَأُخْتِي هَذِهِ ... " إِلَى آخِرِهِ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے صومِ وصال (افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھنے) سے منع فرمایا ہے، اور میری یہ بہن وصال کرتی ہے جبکہ میں اسے اس سے روکتا ہوں“۔ اس حدیث کو امام طیالسی اور احمد بن منیع نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کا راوی بشر بن حرب ضعیف ہے، نیز یہ روایت صحیحین اور سنن ابی داؤد میں بھی موجود ہے مگر اس میں ”اور میری یہ بہن...“ سے لے کر آخر تک کے الفاظ مذکور نہیں ہیں۔