إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القدر— تقدیر کا بیان۔
باب ما جاء في الأطفال باب: بچوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 228
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثَنَا أَبُو حَمْزَةَ الْعَطَّارُ إِسْحَاقُ ابْنُ الرَّبِيعِ ، ثَنَا الْحَسَنُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُّ مَوْلُودٍ عَلَى الْفِطْرَةِ حَتَّى يُعْرِبَ عَنْهُ لِسَانُهُ فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ، وَيُنَصِّرَانِهِ " .ترجمہ
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرتِ (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان اس کی جانب سے (حق یا باطل کا) اظہار کرنے لگے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں۔“