إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب تعجيل الإفطار وتأخير السحور فيه حديث ابن عمر، وتقدم في ( ) باب: افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کا بیان — اس میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو پہلے گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2278
قَالَ حَاتِمُ بْنُ عَدِيٍّ: "وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَزَالُ هَذِهِ الْأُمَّةُ بِخَيْرٍ مَا أَخَّرُوا السُّحُورَ وَعَجَّلُوا الْفِطْرَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مُخْتَصَرًا، وَمَدَارُ إِسْنَادَيْهِمَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ التُّجِيبِيِّ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.ترجمہ
حاتم بن عدی سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”یہ امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی جب تک وہ سحری کرنے میں تاخیر اور افطار کرنے میں جلدی کرتی رہے گی۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور امام احمد بن حنبل نے اسے مختصراً روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی اسناد کا مدار سلیمان بن ابی عثمان التجیبی پر ہے، جو کہ مجہول راوی ہے۔