إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب تعجيل الإفطار وتأخير السحور فيه حديث ابن عمر، وتقدم في ( ) باب: افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کا بیان — اس میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے جو پہلے گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2270
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي كِتَابِ الدُّعَاءِ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ مَرْفُوعًا: "أَنَّ جُزْءًا مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ تَأْخِيرُ السُّحُورِ وَتَبْكِيرُ الْفِطْرِ، وَإِشَارَةُ الرَّجُلِ بِإِصْبَعِهِ فِي الصَّلَاةِ".ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”سحری کرنے میں تاخیر کرنا، افطار میں جلدی کرنا اور نماز میں انگلی کے ساتھ اشارہ کرنا نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔“ امام طبرانی نے اسے اپنی تصنیف ’کتاب الدعاء‘ میں ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔