إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب الترغيب في السحور سيما بالتمر باب: سحری کی ترغیب، خصوصاً کھجور سے۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ: "أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ. فَقَالَ: أَيُّكُمْ يَذْكُرُ لَيْلَةَ الصَّهْبَاوَاتِ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَنَا وَاللَّهِ بِأَبِي وَأُمِّي أَذْكُرُهَا، وَإِنَّ فِي يَدِي لَتَمَرَاتٍ أَتَسَحَّرُ بِهِنَّ، مُسْتَتِرًا، بِمُؤْخِرَةِ رَحْلِي مِنَ الْفَجْرِ، وَذَاكَ حِينَ طَلَعَ الْقَمَرُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے شبِ قدر کے متعلق دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسے صہباوات (سرخی مائل بنجر زمین) والی رات یاد ہے؟“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اللہ کی قسم! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، مجھے وہ رات اچھی طرح یاد ہے، اس وقت میرے ہاتھ میں چند کھجوریں تھیں جن سے میں سحری کر رہا تھا اور طلوعِ فجر کے اندیشے سے اپنے کجاوے کی پچھلی لکڑی کی اوٹ میں چھپ کر کھا رہا تھا، اور یہ وہ وقت تھا جب چاند طلوع ہوا تھا۔“ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی (الفاظ انہی کے ہیں)، احمد بن منیع اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔