إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب صوم يوم عاشوراء فيه حديث عمر بن الخطاب، وتقدم في صوم داود باب: یومِ عاشوراء کے روزے کا بیان — اس میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو صومِ داود (کے باب) میں گزر چکی۔
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "صُومُوا عَاشُورَاءَ وَخَالِفُوا فِيهِ الْيَهُودَ، صُومُوا قَبْلَهُ يَوْمًا وَبَعْدَهُ يَوْمًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْبَيْهَقِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، لَكِنْ لَمْ يَنْفَرِدْ بِهِ؛ فَقَدْ تَابَعَهُ عَلَيْهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي صَالِحِ بْنِ حَيٍّ.
وَكَذَا الْحُمَيْدِيُّ ، وَلَفْظُهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَئِنْ بَقِيتُ لَآمُرَنَّ بِصِيَامِ يَوْمٍ قَبْلَهُ أَوْ يَوْمٍ بَعْدَهُ - يَعْنِي: يَوْمَ عَاشُورَاءَ".
وَهُوَ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَالنَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ.سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم عاشورہ کا روزہ رکھو اور اس میں یہودیوں کی مخالفت کرو، (اس طرح کہ) اس سے ایک دن پہلے اور ایک دن بعد کا بھی روزہ رکھو۔“ اس حدیث کو امام مسدد، امام احمد بن حنبل اور امام بیہقی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے ایک راوی محمد بن ابی لیلیٰ ضعیف ہیں، تاہم وہ اس روایت میں تنہا نہیں ہیں بلکہ صالح بن ابی صالح بن حی نے ان کی متابعت کی ہے۔ اسی طرح امام حمیدی نے بھی اسے روایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں (آئندہ برس تک) باحیات رہا تو میں ضرور اس سے ایک دن پہلے یا ایک دن بعد یعنی یومِ عاشورہ کے ساتھ (ایک اور) روزے کا حکم دوں گا۔“ اور یہ روایت صحیحین اور سنن نسائی میں اختصار کے ساتھ مروی ہے۔