إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب في صوم شهر رمضان وفضله باب: ماہِ رمضان کے روزوں اور اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 2198
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "لَوْ أَنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَذِنَ لِلسَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَنْ تَكَلَّمَا لَشَهِدَتَا لِمَنْ صَامَ رَمَضَانَ أَنَّهُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هُدْبَةَ الْفَارِسِيِّ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر اللہ عزوجل آسمان و زمین کو کلام کرنے کی اجازت عطا فرما دے تو وہ ہر اس شخص کے حق میں گواہی دیں گے جس نے رمضان کے روزے رکھے کہ بے شک وہ اہل جنت میں سے ہے۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس کا ایک راوی ابراہیم بن ہدبہ الفارسی ضعیف ہے۔