إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب في الصوم مطلقا وما جاء في فضله فيه حديث أبي ذر، وتقدم في كتاب العلم، وفيه حديث حذيفة، وتقدم في الجنائز في باب من ختم له بعمل صالح باب: مطلق روزے اور اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے — اس میں سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب العلم میں گزر چکی، اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ نیک عمل پر ہو» میں گزر چکی۔
حدیث نمبر: 2191
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الصَّوْمُ يُكَفِّرُ مَا قَبْلَهُ، ثُمَّ تَصِيرُ الصَّلَاةُ نَافِلَةً. فَقِيلَ لِأَبِي أُمَامَةَ: سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، غَيْرَ مَرَّةٍ وَلَا مَرَّتَيْنِ وَلَا ثَلَاثٍ وَلَا أَرْبَعٍ وَلَا خَمْسٍ - وَعَقَدَ بِأَصَابِعِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”روزہ اپنے سے پہلے (کے گناہوں) کا کفارہ بن جاتا ہے، پھر (اس کے بعد ادا کی جانے والی) نماز نفل (یعنی مزید اضافۂ درجات کا باعث) بن جاتی ہے“، جس پر سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا آپ نے یہ (ارشاد) خود رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے؟ تو انہوں نے اپنی انگلیوں پر گرہ لگا کر (شمار کرتے ہوئے) فرمایا: ”جی ہاں، صرف ایک، دو، تین، چار یا پانچ مرتبہ ہی نہیں (بلکہ اس سے بھی زائد مرتبہ سنا ہے)“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ (قابلِ اعتماد) ہیں۔