إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصوم— روزے کا بیان۔
باب رؤية الهلال وصفة الرؤية وما يقوله عند رؤية الهلال فيه باب: چاند دیکھنے، رؤیت کی کیفیت، اور چاند دیکھتے وقت کیا کہے، اس کا بیان۔
وَعَنِ الْحَسَنِ "أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ خَطَبَ النَّاسَ بِالْمَوْسِمِ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا قَدْ شَهِدْنَا أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَسَمِعْنَا مِنْهُمْ، وَحَدَّثُونَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صُومُوا لِرُؤْيَةِ الْهِلَالِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ خَفِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ يَوْمًا، وَإِنْ شَهِدَ ذَوَا عَدْلٍ فَصُومُوا لِرُؤْيَتِهِمَا، وَأَفْطِرُوا لَهُمَا، وَانْسُكُوا لَهُمَا". رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنْ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حج کے ایام میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک ہم نے محمد ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کا دیدار کیا ہے اور ان سے احادیث مبارکہ سنی ہیں، اور انہوں نے ہمیں یہ خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر ہی افطار کرو، پھر اگر مطلع صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند تم پر پوشیدہ رہے تو تیس دن کی مدت مکمل کرو، اور اگر دو عادل گواہ گواہی دے دیں تو ان کی گواہی کی بنیاد پر روزہ رکھو، انہی کی گواہی پر افطار کرو اور انہی کے مطابق اپنے مناسک (حج و قربانی) ادا کرو۔“ اسے حارث نے داؤد سے روایت کیا ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔