إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب فضل الصدقة والحث عليها وإن قلت وغير ذلك فيه حديث حذيفة، وتقدم في كتاب الجنائز في باب من ختم له بخير صنيع، وحديث عمران بن الحصين، وسيأتي في كتاب النذور، وحديث أنس وسيأتي في باب صلة الرحم باب: صدقے کی فضیلت اور اس کی ترغیب اگرچہ تھوڑا ہو، وغیرہ — اس میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو کتاب الجنائز کے باب «جس کا خاتمہ اچھے عمل پر ہو» میں گزر چکی، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی حدیث جو کتاب النذور میں آئے گی، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث جو باب «صلہ رحمی» میں آئے گی۔
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي مِائَةُ أُوقِيَّةٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِعَشْرِ أَوَاقٍ. ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لِي مِائَةُ دِينَارٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ،. ثُمَّ جَاءَ آخَرُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي عَشَرَةُ دَنَانِيرَ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِدِينَارٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُلُّكُمْ قَدْ أَحْسَنَ، وَأَنْتُمْ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ، قَدْ تَصَدَّقَ كُلٌّ مِنْكُمْ بِعُشْرِ مَالِهِ". رَوَاهُ الْحَارِثُ .سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے پاس سو اوقیہ تھے جس میں سے میں نے دس اوقیہ صدقہ کر دیے، پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے پاس سو دینار تھے جس میں سے میں نے دس دینار صدقہ کر دیے، پھر ایک اور شخص حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے پاس دس دینار تھے جس میں سے میں نے ایک دینار صدقہ کر دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سب نے نیکی کا کام کیا ہے اور تم اجر و ثواب میں برابر ہو کیونکہ تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا ہے۔““ اسے حارث نے روایت کیا ہے۔