❮
❯
حدیث نمبر: 2132
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارَانِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أَرْصُدُهُمَا لِدَيْنٍ إِنْ كَانَ". رَوَاهُ الْحَارِثُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے احد پہاڑ کی طرف توجہ فرمائی اور ارشاد فرمایا: «وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ» ”اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں محمد (ﷺ) کی جان ہے! مجھے یہ بات ہرگز خوش نہیں کرے گی کہ آلِ محمد کے لیے احد پہاڑ سونے میں بدل دیا جائے اور میں اسے اللہ کی راہ میں خرچ کروں، پھر جس روز مجھے موت آئے تو میرے پاس اس میں سے دو دینار بھی موجود ہوں، سوائے ان دو دیناروں کے جنہیں میں نے کسی قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال رکھا ہو اگر وہ (قرض) واجب الادا ہو۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الزكاة / حدیث: 2132
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن
تخریج حدیث «بغية الباحث (298): عفان عن ثابت بن يزيد عن هلال بن خباب عن عكرمة عن ابن عباس. هلال بن خباب: صدوق تغير بأخرة (التقريب)؛ وبقية رجاله ثقات.»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4077، 4078، 17759»