إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب جواز الأكل من مال اليتيم بالمعروف وما جاء في فضل إنظار المعسر وسقي الماء باب: یتیم کے مال سے دستور کے مطابق کھانے کے جواز کا بیان، اور تنگ دست کو مہلت دینے اور پانی پلانے کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2110
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَرَادَ أَنْ تُسْتَجَابَ دَعْوَتُهُ، وَأَنْ تُكْشَفَ كُرْبَتُهُ فَلْيُفَرِّجْ عَنْ مُعْسِرٍ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَابْنُ أَبِي الدُّنْيَا بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ. ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی دعا قبول کی جائے اور اس کی بے چینی و پریشانی دور کر دی جائے، تو اسے چاہیے کہ وہ کسی تنگ دست کی مشکل کشائی کرے۔“ اسے عبد بن حمید اور ابن ابی الدنیا نے روایت کیا ہے، تاہم زید العمی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے۔