إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب قدر الأوقية والنش والنواة والصاع وما جاء في الكيل والميزان باب: اوقیہ، نش، نواۃ اور صاع کی مقدار کا بیان، اور ناپ تول کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2096
عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: "الْأُوقِيَّةُ أَرْبَعُونَ، وَالنَّشُّ عِشْرُونَ، وَالنَّوَاةُ خَمْسَةٌ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْهُ.ترجمہ
امام مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اوقیہ چالیس (درہم) کی مقدار کو کہتے ہیں، نش بیس (درہم) کے برابر ہوتا ہے اور نواۃ پانچ (درہم) کو کہا جاتا ہے“، اسے امام مسدد نے سفیان سے، انہوں نے منصور سے اور انہوں نے مجاہد رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔