إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب زكاة المعدن والركاز والتجارة والعشور والفطر باب: معدن، رکاز، تجارت، عشور اور صدقۂ فطر کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2090
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: "أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِفِضَّةٍ فَقَالَ: مِنْ مَعْدِنٍ لَنَا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ سَتَكُونُ مَعَادِنُ يُحْضِرُهَا شِرَارُ النَّاسِ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
بنو سلیم کا ایک شخص اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتا ہے کہ ”وہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں کچھ چاندی لے کر حاضر ہوئے اور عرض کی کہ یہ ہماری ایک کان (سے نکلی) ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب ایسی کانیں ظاہر ہوں گی جن کے پاس لوگوں میں سے بدترین لوگ حاضر ہوا کریں گے۔““ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند تابعی کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔