إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب لا زكاة في مال حتى يحول عليه الحول ولا على من عليه دين حتى يقضى عنه وما جاء في العمال وتعجيل الصدقة باب: کسی مال میں زکاۃ نہیں جب تک اس پر سال نہ گزر جائے، اور نہ مقروض پر جب تک اس کا قرض ادا نہ ہو جائے، اور عاملین اور زکاۃ پیشگی ادا کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2076
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: "هَذَا شَهْرُ زَكَاتِكُمْ، فَمَنْ كَانَ عَلَيْهِ دَيْنٌ فَلْيَقْضِهِ، ثُمَّ لْيُزَكِّ مَا بَقِيَ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”یہ تمہاری زکوۃ کا مہینہ ہے، پس جس شخص کے ذمے کوئی قرض ہو وہ اسے ادا کرے، پھر جو مال باقی بچ جائے اس کی زکوۃ ادا کرے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔