إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الزكاة— زکاۃ کا بیان۔
باب مانع الزكاة وعقوبة من كنز فيه باب: زکاۃ روکنے والے اور مال جمع کر کے اس کی زکاۃ نہ دینے والے کی سزا کا بیان۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَكُونُ الدِّينَارُ عَلَى الدِّينَارِ وَلَا الدِّرْهَمُ عَلَى الدِّرْهَمِ، وَلَكِنْ يُوَسَّعُ جِلْدُهُ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ سَيْفِ بْنِ مُحَمَّدٍ الثَّوْرِيِّ، لَكِنْ لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(قیامت کے دن) ایک دینار کے اوپر دوسرا دینار اور ایک درہم کے اوپر دوسرا درہم نہیں رکھا جائے گا (کہ تپش میں کمی آئے)، بلکہ (بخل کرنے والے کی) کھال کو بہت زیادہ وسیع کر دیا جائے گا، پھر ان (تپتے ہوئے سکوں) کے ذریعے ان کی پیشانیوں، ان کے پہلوؤں اور ان کی پشتوں کو داغا جائے گا (اور انہیں کہا جائے گا کہ) ﴿هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ﴾ ”یہ وہی مال ہے جو تم نے اپنی جانوں کے لیے جمع کر کے رکھا تھا، پس اب اپنے اس جمع کردہ خزانے کا مزہ چکھو“۔“ اس روایت کو امام ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کیا ہے کیونکہ اس کے ایک راوی سیف بن محمد ثوری ضعیف ہیں، تاہم اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بھی ملتا ہے جسے امام طبرانی نے ’المعجم الکبیر‘ میں صحیح سند کے ساتھ موقوفاً روایت کیا ہے۔