❮
❯
حدیث نمبر: 2041
وَعَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُضِعَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُصَلُّونَ عَلَيْهِ أَفْوَاجًا".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
ترجمہ

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ (کے جسدِ اطہر) کو منبر کے قریب رکھا گیا، پھر لوگ گروہ در گروہ آ کر آپ ﷺ کی نمازِ جنازہ پڑھنے لگے۔“ اسے امام اسحاق بن راہویہ نے روایت کیا ہے، مگر یہ روایت اپنی سند میں ایک تابعی کے مجہول ہونے کی بنا پر ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 2041
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه إسحاق بسند ضعيف؛ لجهالة التابعي»