إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في الأطفال باب: (فوت شدہ) بچوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 2028
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي صَدَقَةَ قَالَ: "قُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ: هَذَا الْحَدِيثَ: كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ مَنْ قَالَهُ؟ قَالَ: قَالَهُ مَنْ كَانَ يَعْلَمُهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ .ترجمہ
سعید بن ابی صدقہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”میں نے محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے دریافت کیا کہ یہ حدیث کہ: ”ہر بچہ (دینِ) فطرت پر پیدا ہوتا ہے“ کس نے ارشاد فرمائی ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ: ”یہ اس ہستی (رسول اللہ ﷺ) نے فرمائی ہے جو اس (کی حقیقت) کو جاننے والے تھے۔“ اسے امام مسدد نے روایت کیا ہے۔