إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب راحة المؤمن في قبره وعذاب الكافر باب: مومن کی قبر میں راحت اور کافر کے عذاب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2022
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "يُسَلَّطُ عَلَى الْكَافِرِ فِي قَبْرِهِ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ تِنِّينًا تَنْهَشُهُ وَتَلْدَغُهُ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ، وَلَوْ أَنَّ تِنِّينًا مِنْهَا نَفَخَ فِي الْأَرْضِ مَا أَنْبَتَتْ خَضِرًا".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”کافر پر اس کی قبر میں ننانوے اژدھے مسلط کر دیے جاتے ہیں جو اسے قیامت برپا ہونے تک مسلسل نوچتے اور ڈستے رہیں گے، اور اگر ان میں سے ایک اژدھا بھی زمین پر پھونک مار دے تو وہ کبھی کوئی سبزہ نہ اگائے۔“ اس حدیث کو امام ابوبکر بن ابی شیبہ، امام احمد بن حنبل اور امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے، اور انہی کے واسطے سے امام ابن حبان نے اسے اپنی صحیح میں نقل کیا ہے۔