❮
❯
حدیث نمبر: 2021
وَعَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطٍ مِنْ حَوَائِطِ بَنِي النَّجَّارِ فِيهِ قُبُورٌ مِنْهُمْ قَدْ (مُوتُوا) فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَسَمِعَهُمْ يُعَذَّبُونَ، فَخَرَجَ وَهُوَ يَقُولُ: اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّهُمْ لَيُعَذَّبُونَ فِي قُبُورِهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ، عَذَابًا تَسْمَعُهُ الْبَهَائِمُ".
رَوَاهُ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَأَبُو يَعْلَى وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
ترجمہ

سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بنو نجار کے باغات میں سے ایک باغ میں میرے پاس تشریف لائے، وہاں ان کی چند ایسی قبریں تھیں جن میں وہ لوگ مدفون تھے جو زمانہ جاہلیت میں فوت ہوئے تھے، پس آپ ﷺ نے انہیں عذاب دیے جاتے ہوئے سنا، تو آپ ﷺ یہ فرماتے ہوئے باہر تشریف لائے: «اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ» ”تم اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے“۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! کیا واقعی انہیں ان کی قبروں میں عذاب دیا جا رہا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں، ایسا عذاب جسے چوپائے (بھی) سنتے ہیں“۔ اس حدیث کو ابن ابی شیبہ، احمد بن حنبل، احمد بن منیع اور ابو یعلی نے روایت کیا ہے، اور انہی کے طریق سے ابن حبان نے اسے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 2021
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه مسند أحمد برقم: 26504»