إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب الاستعاذة من عذاب القبر باب: عذابِ قبر سے پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2020
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ الدَّجَّالَ فَقَالَ: إِحْدَى عَيْنَيْهِ كَأَنَّهَا زُجَاجَةٌ خَضْرَاءُ، وَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ. وَأَبُو دَاوُدَ وَسَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي صِفَةِ الدَّجَّالِ.ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دجال کا تذکرہ فرمایا تو ارشاد ہوا: ”اس کی ایک آنکھ گویا سبز شیشے کی مانند ہوگی، اور تم لوگ عذابِ قبر سے اللہ کی پناہ مانگا کرو۔“ اس حدیث کو احمد بن منیع اور احمد بن حنبل نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابن حبان نے اپنی صحیح میں اور ابو داود نے بھی اسے نقل کیا ہے، اور دجال کی صفات کے بیان میں امام ابو داود کے الفاظ عنقریب آگے آئیں گے۔