إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب القدر— تقدیر کا بیان۔
باب إثبات القدر والإيمان به والنهي عن الكلام فيه وغير ذلك باب: تقدیر کے اثبات، اس پر ایمان، اس میں بحث کرنے کی ممانعت وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 202
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : ثَنَا سَالِمُ بْنُ سَالِمٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ فِي بَعْضِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنَ الْكُتُبِ: إِنِّي أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا، قَدَّرْتُ الْخَيْرَ وَالشَّرَّ " .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو کتابیں نازل فرمائی ہیں، ان میں سے بعض میں (یہ مرقوم) ہے کہ: بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، میں نے ہی خیر اور شر (دونوں) کو مقدر فرمایا ہے۔“