❮
❯
حدیث نمبر: 2008
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ نُعَيْمٍ أَنَّ ابْنَ حَزْمٍ - إِمَّا عَمْرٌو وَإِمَّا عِمَارَةُ - قَالَ: "رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا مُتَّكِئٌ عَلَى قَبْرٍ فَقَالَ: قُمْ، لَا تُؤْذِي صَاحِبَ الْقَبْرِ أَوْ يُؤْذِيكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ بِسَنَدٍ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ .
وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الصُّغْرَى مِنْ طَرِيقِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ مَرْفُوعًا بِلَفْظِ: "لَا تَقْعُدُوا عَلَى الْمَقَابِرِ".
ترجمہ

سیدنا عمرو بن حزم یا سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے ایک قبر پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: ”اٹھ جاؤ، صاحبِ قبر کو ایذا نہ دو مبادا وہ تمہیں ایذا دے“۔“ اسے احمد بن منیع نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس میں ابن لہیعہ موجود ہیں، نیز اسے امام نسائی نے سنن صغریٰ میں سیدنا عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کے طریق سے مرفوعاً ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے: ”تم قبروں پر مت بیٹھو“۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 2008
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة
تخریج حدیث «رواه أحمد بن منيع بسند فيه ابن لهيعة»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 27918، وأخرجه فتح الباري برقم: 1295، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6561، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2944»