إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في البكاء على الميت باب: میت پر رونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1977
وَعَنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ ابْنَ أَخِي جَبْرٍ الْأَنْصَارِيِّ فَجَعَلَ أَهْلُهُ يَبْكُونَ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمْ جَبْرٌ: لَا تُؤْذِينَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِبُكَائِكُنَّ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعْهُنَّ يَبْكِينَ مَا دَامَ حَيًّا فَإِذَا وَجَبَ فَلْيَسْكُتْنَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .ترجمہ
ربیع انصاری سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا جبر انصاری رضی اللہ عنہ کے بھتیجے کی بیمار پرسی کی، جس پر ان کے اہل خانہ (غم کی شدت سے) رونے لگے تو سیدنا جبر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ اپنے رونے کے ذریعے رسول اللہ ﷺ کو اذیت نہ دو، اس پر نبی کریم ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”انہیں رونے دو جب تک کہ یہ (مریض) زندہ ہے، پھر جب موت واقع ہو جائے تو انہیں خاموش ہو جانا چاہیے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے۔