❮
❯
حدیث نمبر: 1950
وَعَنِ عُثْمَانَ بْنِ الشَّمَّاخِ - وَكَانَ ابْنَ أَخِي سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - قَالَ: مَاتَ ابْنٌ لِسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَدْ سَعَى. قَالَ: فَسَمِعَ بُكَاءً فَقَالَ: مَا هَذَا الْبُكَاءُ؟ قَالُوا: عَلَى فُلَانٍ. فَنَهَاهُمْ عَنْ ذَلِكَ، فَدَعَا بِطَسْتٍ - أَوْ بِعُسٍّ - فَغُسِّلَ بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ كُفِّنَ بَيْنَ يَدَيْهِ. ثُمَّ قَالَ لِمَوْلًى لَهُ: يَا فُلَانُ، اذْهَبْ إِلَى حُفْرَتِهِ، فَإِذَا وَضَعْتَهُ فِي حُفْرَتِهِ فَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَطْلِقْ عِقْدَ رَأْسِهِ وَعِقْدَ رِجْلَيْهِ وَقُلِ: اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ الْعَبَّاسِ.
ترجمہ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے بھتیجے عثمان بن الشماخ سے روایت ہے کہ سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کے ایک صاحبزادے فوت ہو گئے جو دوڑنے بھاگنے کی عمر کو پہنچ چکے تھے، انہوں نے رونے کی آواز سنی تو دریافت فرمایا: ”یہ رونا کیسا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: فلاں (بچے) پر رو رہے ہیں، تو انہوں نے انہیں اس سے منع فرما دیا، پھر انہوں نے ایک طشت یا بڑا پیالہ منگوایا اور ان کے سامنے ہی بچے کو غسل دیا گیا، پھر ان کے سامنے ہی اسے کفن پہنایا گیا، اس کے بعد انہوں نے اپنے ایک غلام سے فرمایا: ”اے فلاں! اس کی قبر کی طرف جاؤ اور جب تم اسے لحد میں رکھو تو کہو: «بِسْمِ اللَّهِ، وَعَلَى سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ ﷺ کی سنت پر (اسے سپردِ خاک کرتا ہوں)“ اور اس کے سر اور پاؤں کی پٹیاں (گرہیں) کھول دینا اور یہ دعا پڑھنا: «اللَّهُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ، وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ» ”اے اللہ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ فرما اور اس کے بعد ہمیں گمراہی میں نہ ڈالنا“۔“ اسے امام حارث نے روایت کیا ہے اور عباس نامی راوی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1950
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «رواه الحارث بسند ضعيف؛ لضعف العباس»