إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب القيام للجنازة باب: جنازے کے لیے کھڑے ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1945
وَعَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ "أَنَّهُ رَأَى جِنَازَةً، فَلَمَّا رَآهَا قَامَ قَالَ: رَأَيْتُ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَفْعَلُ مِثْلَ ذَلِكَ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے ابان بن عثمان سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک جنازہ دیکھا تو اسے دیکھ کر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ”میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو بھی اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا تھا۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی اور امام احمد بن حنبل نے ایسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔