إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب الصلاة على الغائب والنفساء وما جاء في شق بطن المرأة والولد في بطنها باب: غائبانہ نمازِ جنازہ اور نفاس والی عورت کی نمازِ جنازہ کا بیان، اور عورت کا پیٹ چاک کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے جبکہ بچہ اس کے پیٹ میں ہو۔
حدیث نمبر: 1924
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ أَخَاكُمُ النَّجَاشِيَّ قَدْ تُوُفِّيَ فَقُومُوا فَصَلُّوا عَلَيْهِ - أَوْ قُومُوا فَادْعُوا لَهُ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے بھائی نجاشی کا انتقال ہو گیا ہے، لہٰذا کھڑے ہو جاؤ اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھو - یا (فرمایا) کھڑے ہو جاؤ اور ان کے لیے دعا کرو۔“ اس حدیث کو امام مسدد نے مرسل روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔