❮
❯
حدیث نمبر: 1899
عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: "صَلَّيْتُ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَلَى جَنَائِزِ رِجَالٍ وَنِسَاءٍ، فَجَعَلَ الرِّجَالَ مِمَّا يَلِيهِ وَجَعَلَ النِّسَاءَ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ، وَكَبَّرَ أَرْبَعًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی معیت میں مردوں اور عورتوں کے جنازوں پر نمازِ جنازہ پڑھی، تو انہوں نے مردوں (کے جنازوں) کو اپنی جانب (یعنی امام کے قریب) رکھا اور عورتوں کے جنازوں کو قبلہ کی جانب رکھا، اور آپ نے چار تکبیریں کہیں۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1899
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه مسدد موقوفا، ورجاله ثقات»