إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب فضل الصلاة على الجنازة باب: نمازِ جنازہ پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1897
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَلَهُ قِيرَاطٌ، وَمَنْ مَشَى مَعَهَا حَتَّى تُدْفَنَ فَلَهُ قِيرَاطَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى .ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے نمازِ جنازہ پڑھی اس کے لیے ایک قیراط (اجر) ہے، اور جو جنازے کے ساتھ چلا یہاں تک کہ اسے دفن کر دیا گیا تو اس کے لیے دو قیراط ہیں۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے۔