إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب موت الأولاد باب: اولاد کی موت کا بیان۔
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَاهَدُ الْأَنْصَارَ وَيَعُودُهُمْ وَيَسْأَلُ عَنْهُمْ، فَبَلَغَنَا أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ مَاتَ ابْنٌ لَهَا فَجَزِعَتْ عَلَيْهِ، فَأَتَاهَا فَأَمَرَهَا بِتَقْوَى اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَالصَّبْرِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي امْرَأَةٌ رَقُوبٌ لَا أَلِدُ وَلَمْ يَكُنْ لِي وَلَدٌ غَيْرُهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرَّقُوبُ الَّتِي يَبْقَى وَلَدُهَا. ثُمَّ قَالَ: مَا مِنِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ وَلَا امْرَأَةٍ مُسْلِمَةٍ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ الْجَنَّةَ. فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاثْنَانِ؟ قَالَ: وَاثْنَانِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي يَعْلَى: قَالَ: "كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُجَالِسُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ ابْنٌ لَهُ خُمَاسِيٌّ فَمَاتَ فَجَزِعَ عَلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيَسُرُّكَ أَنْ لَا تَأْتِيَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ إِلَّا وَجَدْتَهُ قَائِمًا عَلَيْهِ يَدْعُوكَ إِلَيْهِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَهُوَ كَمَا أَقُولُ لَكَ".سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ انصار کی خبر گیری فرماتے، ان کی عیادت کرتے اور ان کے حالات دریافت کیا کرتے تھے، چنانچہ ہمیں یہ اطلاع ملی کہ انصار کی ایک خاتون کا بیٹا فوت ہو گیا جس پر وہ سخت بے قرار اور غم زدہ تھی، پس آپ ﷺ اس کے پاس تشریف لائے اور اسے اللہ عزوجل کے تقویٰ اور صبر کی تلقین فرمائی، تو اس خاتون نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں رقوب عورت ہوں، (اب) میرے ہاں اولاد نہیں ہوتی اور میرا اس کے سوا کوئی اور بچہ بھی نہیں تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حقیقی معنوں میں رقوب تو وہ (عورت) ہے جس کی اولاد (اس کے بعد زندہ) باقی رہے (اور کوئی بچہ اس سے پہلے فوت ہو کر آخرت کا ذخیرہ نہ بنے)“، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس کسی مسلمان مرد یا مسلمان عورت کے تین بچے (بچپن میں) فوت ہو جائیں تو اللہ تعالیٰ ان (والدین) کو لازماً جنت میں داخل فرمائے گا“، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، اور اگر دو بچے فوت ہوں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور دو بچوں کے فوت ہونے پر بھی یہی جزا ہے“۔“ اس حدیث کو امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے روایت کیا ہے۔ اور امام ابو یعلیٰ کی ایک روایت میں ہے کہ انصار کا ایک آدمی نبی کریم ﷺ کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا، اس کے ساتھ اس کا ایک پانچ سالہ بیٹا ہوتا تھا، وہ بچہ فوت ہو گیا تو وہ اس پر سخت غمزدہ ہوا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تمہیں یہ بات خوش نہیں کرتی کہ تم جنت کے جس دروازے پر بھی آؤ، اسے وہاں کھڑا پاؤ جو تمہیں اس کی طرف بلا رہا ہو؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو یہ ویسا ہی ہے جیسا میں تم سے کہہ رہا ہوں۔“