❮
❯
حدیث نمبر: 1857
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْأَنْصَارِ: "مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ؟ قَالُوا: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيْسَ ذَاكُمْ بِالرَّقُوبِ، الرَّقُوبُ الذَّيِ يَقْدَمُ عَلَى رَبِّهِ وَلَمْ يُقَدِّمْ أَحَدًا مِنْ وَلَدِهِ. قَالَ: فَمَا الْعَائِلُ فِيكُمْ؟ قَالُوا: الَّذِي لَا مَالَ لَهُ. قَالَ: الْعَائِلُ الَّذِي يَقْدَمُ عَلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَمْ يُقَدِّمْ عَمَلًا صَالِحًا".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

مطرف بن عبداللہ بن الشخیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار سے دریافت فرمایا کہ ”تمہارے نزدیک 'رقوب' (اولاد سے محروم) کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: وہ شخص جس کی کوئی اولاد نہ ہو۔ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ 'رقوب' نہیں ہے، بلکہ حقیقت میں 'رقوب' وہ ہے جو اپنے رب کے حضور پہنچ جائے اور اس نے اپنی اولاد میں سے کسی کو (اپنی زندگی میں فوت ہونے کی صورت میں) آگے نہ بھیجا ہو۔“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اور تمہارے نزدیک 'عائل' (محتاج و قلاش) کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جس کے پاس مال و دولت نہ ہو۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حقیقت میں 'عائل' وہ ہے جو اپنے رب عزوجل کے حضور پیش ہو جائے جبکہ اس نے آگے کوئی نیک عمل نہ بھیجا ہو۔“ اسے امام مسدد نے مرسل طور پر روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1857
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «رواه مسدد مرسلا، ورجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22605، وأخرجه فتح الباري برقم: 5763، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12984»