إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب موت الأولاد باب: اولاد کی موت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1856
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "مَنْ قَدَّمَ مِنْ وَلَدِهِ ثَلَاثَةً صَابِرًا مُحْتَسِبًا حَجَبُوهُ - بِإِذْنِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ - مِنَ النَّارِ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا.ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص کے تین بچے (وفات پا کر اس سے) پہلے چلے جائیں اور وہ (ان کی جدائی پر) صبر کرنے والا اور ثواب کی امید رکھنے والا ہو، تو وہ بچے اللہ عزوجل کے حکم سے اس کے لیے جہنم کی آگ سے آڑ بن جائیں گے۔“ اسے امام مسدد نے موقوفاً روایت کیا ہے۔