إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الكبائر باب: کبیرہ گناہوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 185
قَالَ: وَثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ وَهِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: "سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الْكَبَائِرِ، فَقَالَ: كُلُّ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ فِي الْقُرْآنِ فَهُوَ كَبِيرَةٌ، وَقَدْ ذَكَرَ النَّظْرَةَ" .ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کبیرہ گناہوں کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہر وہ چیز جس سے اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید میں منع فرمایا ہے، وہ گناہِ کبیرہ ہے“، اور انہوں نے (بد نظری یا ممنوع) نظر کا بھی تذکرہ فرمایا۔