إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإيمان— ایمان کا بیان۔
باب ما جاء في الكبائر باب: کبیرہ گناہوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 184
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَا مِنْ عَبْدٍ يَعْبُدُ اللَّهَ تَعَالَى لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ، إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ. قِيلَ: وَمَا الْكَبَائِرُ؟ قَالَ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ النَّفْسِ " .ترجمہ
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو بندہ بھی اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کرے کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز قائم کرے، زکوٰۃ ادا کرے، رمضان کے روزے رکھے اور کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرے، وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“ عرض کیا گیا کہ کبیرہ گناہ کیا ہیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے ساتھ شریک ٹھہرانا اور کسی جان کو (ناحق) قتل کرنا۔“