إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب تقبيل الميت والزجر عن سبه وما جاء في الثناء عليه ومن يستريح بعد الموت باب: میت کو بوسہ دینے اور اسے برا بھلا کہنے پر وعید کا بیان، اور اس کی تعریف کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے، اور موت کے بعد کون راحت پاتا ہے۔
حدیث نمبر: 1849
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: "تُوُفِّيَتِ امْرَأَةٌ وَكَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَكُونَ مِنْهَا، فَقَالَ بِلَالٌ: وَيْحَهَا قَدِ اسْتَرَاحَتْ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ مُرْسَلًا.ترجمہ
عروہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون کا انتقال ہوا تو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (ان کی کسی بات پر) ہنس رہے تھے، اس موقع پر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”افسوس اس پر! وہ تو اب راحت پا گئی ہے“، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حقیقی راحت و سکون تو محض اسی کے لیے ہے جس کی بخشش کر دی گئی ہو“۔ اسے حارث نے مرسل روایت کیا ہے۔