إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في حرارة الموت ومعالجته وفيمن يحمد ربه على ذلك باب: موت کی شدت اور سختی، اور اس پر اپنے رب کی حمد کرنے والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1836
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : الْمُؤْمِنُ عِنْدِي بِكُلٍّ خَيْرٌ، يَحْمَدُنِي وَأَنَا أَنْزَعُ نَفْسَهُ مِنْ بَيْنِ جَنْبَيْهِ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَالْبَزَّارُ بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ”مومن میرے نزدیک ہر حال میں سراپا خیر ہے، وہ میری حمد و ثنا بیان کرتا ہے حالانکہ میں اس کی روح اس کے پہلوؤں کے درمیان سے نکال رہا ہوتا ہوں“، اسے حارث، احمد بن حنبل اور بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔