❮
❯
حدیث نمبر: 1829
وَعَنْهُ: "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَادَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ: يَا خَالُ، قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. فَقَالَ: خَالٌ أَمْ عَمٌّ؟ قَالَ: لَا. بَلْ خَالٌ. وَقَالَ: خَيْرٌ لِي أَنْ أَقُولَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِسَنَدِ الصَّحِيحِ.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک انصاری شخص کی بیمار پرسی فرمائی اور اسے تلقین کرتے ہوئے فرمایا: ”اے ماموں! «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہیے“، اس شخص نے دریافت کیا: (میں آپ کا) ماموں ہوں یا چچا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، بلکہ (تم) ماموں (ہی) ہو“، اس نے پھر عرض کیا: کیا یہ کلمہ کہنا میرے لیے خیر و بھلائی کا باعث ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں“، اسے امام ابو یعلیٰ اور امام بزار نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجنائز / حدیث: 1829
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «رواه أبو يعلى والبزار بسند الصحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 12134، 13414، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3309، 3310»