إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في الطاعون وغيره باب: طاعون وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1823
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْفَارُّ مِنَ الطَّاعُونِ كَالْفَارِّ مِنَ الزَّحْفِ، وَالصَّابِرُ فِيهِ كَالصَّابِرِ فِي الزَّحْفِ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمَدَارُ إِسْنَادِهِمَا عَلَى عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الْحَضْرَمِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”طاعون کی وبا سے بھاگنے والا ویسا ہی ہے جیسے میدانِ جنگ سے (پیٹھ پھیر کر) بھاگنے والا، اور اس میں (ثواب کی نیت سے) صبر کر کے ٹھہر جانے والا ایسا ہی ہے جیسے میدانِ جنگ میں ثابت قدم رہنے والا۔“ اس حدیث کو عبد بن حمید اور امام احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، اور ان دونوں کی سند کا مدار عمرو بن جابر الحضرمی پر ہے جو کہ ضعیف راوی ہے۔