إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب في الطاعون وغيره باب: طاعون وغیرہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 1816
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عْبَدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرٍو: "أَنَّ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - كَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ بِالشَّامِ : إِذَا سَمِعْتُمْ بِالْوَبَاءِ قَدْ وَقَعَ فَاكْتُبُوا إِلَيَّ. فَجِئْتُ وَهُوَ نَائِمٌ وَذَاكَ بَعْدَ رُجُوعِهِ مِنْ سَرْغٍ، فَسَمِعْتُهُ لَمَّا قَامَ مِنْ نَوْمِهِ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي رُجُوعِي إِلَى هَا هُنَا مِنْ سَرْغٍ".
رَوَاهُ إِسْحَاقُ.ترجمہ
عبد الرحمن بن عمرو سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے شام میں اپنے عمال (گورنروں) کو لکھا کہ ”جب تم سنو کہ وبا واقع ہو گئی ہے تو مجھے لکھ بھیجنا۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ سو رہے تھے اور یہ ان کے مقامِ سرغ سے واپسی کے بعد کا واقعہ ہے، پھر جب وہ بیدار ہوئے تو میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي رُجُوعِي إِلَى هَا هُنَا مِنْ سَرْغٍ» ”اے اللہ! مقامِ سرغ سے یہاں (مدینہ) کی طرف میری واپسی پر میری مغفرت فرما۔“ اس روایت کو امام اسحاق نے نقل کیا ہے۔