إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب كراهة تمني الموت باب: موت کی تمنا کرنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1809
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا تَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ فَإِنَّ هَوْلَ الْمَطْلَعِ شَدِيدٌ، وَإِنَّ سَعَادَةَ الْعَبْدِ أَنْ يَطُولَ عُمُرُهُ وَيَرْزُقَهُ اللَّهُ الْإِنَابَةَ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَالْبَيْهَقِيُّ. ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”موت کی تمنا نہ کیا کرو کیونکہ (موت کے وقت) پیش آنے والے مناظر اور ہولناکیاں نہایت سخت ہیں، اور بندے کی خوش بختی یہ ہے کہ اسے طویل عمر نصیب ہو اور اللہ تعالیٰ اسے (اپنی طرف) توبہ و انابت کی توفیق سے نوازے۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، عبد بن حمید، ابو یعلیٰ موصلی، احمد بن حنبل اور بیہقی نے روایت کیا ہے، جبکہ امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔