إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب عيادة المريض وفضلها باب: مریض کی عیادت اور اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1793
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
"عُودُوا الْمَرِيضَ، وَاتَّبِعُوا الْجَنَائِزَ تُذَكِّرْكُمُ الْآخِرَةَ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَأَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَالْبَزَّارُ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى.
وَأَصْلُهُ فِي الصَّحِيحَيْنِ وَغَيْرِهِمَا مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَغَيْرِهِ.ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مریض کی عیادت کیا کرو اور جنازوں کے پیچھے چلا کرو، یہ (اعمال) تمہیں آخرت کی یاد دلائیں گے“۔ اسے ابوداؤد طیالسی، ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع، عبد بن حمید، حارث بن ابی اسامہ، ابویعلی موصلی، احمد بن حنبل، بزار، ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور بیہقی نے السنن الکبریٰ میں روایت کیا ہے، جبکہ اس حدیث کی اصل صحیحین (بخاری و مسلم) وغیرہ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کی روایت سے موجود ہے۔