إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجنائز— جنازوں کا بیان۔
باب ما ينبغي لكل مسلم أن يستعمله من حسن الظن وقصر الأمل والاستعداد للموت باب: ان امور کا بیان جنہیں ہر مسلمان کو اپنانا چاہیے: حسنِ ظن، مختصر امیدیں اور موت کی تیاری۔
حدیث نمبر: 1792
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "حُسْنُ الظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَادَةِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اللہ تعالیٰ کے متعلق) اچھا گمان رکھنا، عبادت کی عمدگی اور حسن میں سے ہے۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔