إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب ليلة القدر وما يقال فيها باب: لیلۃ القدر اور اس میں کیا کہا جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 1786
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذَا شَهْرُ رَمَضَانَ، فَمَاذَا أَقُولُ فِيهِ؟ قَالَ: قُولِي: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ. ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ ”میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ رمضان کا مہینہ ہے، میں اس میں (اللہ سے) کیا کہوں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم یہ کہو: «اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ”اے اللہ! بے شک تو بہت معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند فرماتا ہے، پس تو مجھے معاف فرما دے“۔“ اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔