إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب ليلة القدر وما يقال فيها باب: لیلۃ القدر اور اس میں کیا کہا جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 1785
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ: "إِنِّي خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَأُنْسِيتُهَا، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فِي الْوِتْرِ".
رَوَاهُ الطَّيَالِسِيُّ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
وَسَيَأْتِي فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ أَحَادِيثُ فِي آخِرِ كِتَابِ الصَّوْمِ.ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر جلوہ افروز ہو کر ارشاد فرمایا: ”میں (گھر سے) اس ارادے کے ساتھ نکلا تھا کہ تمہیں لیلۃ القدر کے متعلق مطلع کر دوں لیکن وہ مجھے بھلا دی گئی، لہٰذا تم اسے (رمضان المبارک کے) آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ اسے امام طیالسی نے ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، نیز لیلۃ القدر کے متعلق دیگر احادیث کتاب الصوم کے آخر میں ذکر کی جائیں گی۔