إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب صلاة الضحى باب: نمازِ چاشت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1763
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "صَلَاةُ الْأَوَّابِينَ حِينَ تَرْمُضُ الْفِصَالُ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّهُ مَعْلُولٌ، وَالْمَحْفُوظُ فِي هَذَا عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، كَذَا رَوَاهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ أَيُّوبَ وَمِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ أَيْضًا عَنِ الْقَاسِمِ بِهِ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اوابین (اللہ کی طرف کثرت سے رجوع کرنے والوں) کی نماز کا وقت تب ہوتا ہے جب (سورج کی تپش کی وجہ سے) اونٹ کے بچوں کے پاؤں جلنے لگیں۔“ اسے عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں، البتہ یہ روایت معلول ہے، اور اس باب میں محفوظ سند قاسم بن عوف کی سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہے، جیسا کہ امام مسلم نے بھی ایوب اور قتادہ کی قاسم سے روایت کے واسطے سے اسے نقل کیا ہے۔