إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب وقت الوتر باب: وتر کے وقت کا بیان۔
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ حُذَافَةَ الْعَدَوِيِّ قَالَ: "خَرَجَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ ثُمَّ قَالَ: لَقَدْ أَمَدَّكُمُ اللَّهُ اللَّيْلَةَ بِصَلَاةٍ هِيَ خَيْرٌ لَكُمْ مِنْ حُمُرِ النَّعَمِ. قُلْنَا: وَمَا هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الْوِتْرُ فِيمَا بَيْنَ صَلَاةِ الْعِشَاءِ إِلَى طُلُوعِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ لِتَدْلِيسِ ابْنِ إِسْحَاقَ .
وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ دُونَ قَوْلِهِ: "لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ".
وَقَالَ الْبُخَارِيُّ : لَا يُعْرَفُ لِإِسْنَادِهِ سَمَاعُ بَعْضِهِمْ مِنْ بَعْضٍ.سیدنا خارجہ بن حذافہ عدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ صبح کی نماز کے لیے ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے آج رات تمہیں ایک ایسی نماز کے ذریعے وسعت عطا فرمائی ہے جو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ بہتر ہے۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کون سی نماز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ وتر کی نماز ہے، جو عشا کی نماز سے لے کر طلوعِ فجر تک کے درمیانی وقت میں (پڑھی جاتی) ہے۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے لیکن ابن اسحاق کی تدلیس کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے، جبکہ امام ابوداؤد، امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے اسے ”لِصَلَاةِ الْغَدَاةِ“ (صبح کی نماز کے لیے) کے الفاظ کے بغیر روایت کیا ہے، نیز امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند کے بعض راویوں کا ایک دوسرے سے سماع (سماعتِ حدیث) معلوم نہیں ہے۔