إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النوافل— نوافل کا بیان۔
باب وقت الوتر باب: وتر کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1733
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي أَسَدٍ قَالَ: "خَرَجَ عَلَيْنَا عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - حِينَ ثَوَّبَ الْمُثَوِّبُ فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْوِتْرِ وَوَقَّتَ لَهُ هَذِهِ السَّاعَةَ. أَذِّنْ يَا ابْنَ النَّبَّاحِ - أَوْ أَقِمْ يَا ابْنَ النَّبَّاحِ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَفِي سَنَدِهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب پکارنے والے نے نماز کے لیے پکارا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بے شک تمہارے نبی ﷺ نے وتر کا حکم دیا ہے اور اس کے لیے یہی وقت مقرر فرمایا ہے۔ اے ابن نباح! اذان دو - یا (فرمایا) اے ابن نباح! اقامت کہو“۔ اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبہم ہے جس کا نام صراحت کے ساتھ ذکر نہیں کیا گیا۔