❮
❯
حدیث نمبر: 1714
وَعَنْ مِحْجَنِ بْنِ الْأَدْرَعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ أَنَّ رَجُلًا فِي الْمَسْجِدِ يُطِيلُ الصَّلَاةَ، فَأَتَاهُ فَأَخَذَ بِمَنْكِبِهِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - رَضِيَ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ الْيَسِيرَ وَكَرِهَ لَهَا الْعَسِيرَ - قَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - وَإِنَّ هَذَا أَخَذَ بِالْعُسْرِ وَتَرَكَ الْيُسْرَ. وَنَشَلَهُ نَشْلًا، فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يُونُسَ، وَلَمْ أَقِفْ لَهُ عَلَى تَرْجَمَةٍ، وَبَاقِي رِجَالِ الْإِسْنَادِ ثِقَاتٌ.
ترجمہ

سیدنا محجن بن ادرع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو یہ اطلاع ملی کہ ایک شخص مسجد میں انتہائی طویل نماز پڑھ رہا ہے، چنانچہ آپ ﷺ اس کے پاس تشریف لائے اور اس کا کندھا پکڑ کر ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ عزوجل نے اس امت کے لیے آسانی کو پسند فرمایا ہے اور اس کے لیے تنگی و دشواری کو ناپسند کیا ہے“، آپ ﷺ نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے، پھر فرمایا: ”اور اس شخص نے سختی کو اختیار کر لیا ہے اور آسانی کو چھوڑ دیا ہے“، پھر آپ ﷺ نے اسے (وہاں سے) کھینچ لیا اور اس کے بعد وہ شخص (اس طرح کرتا ہوا) نہیں دیکھا گیا۔ اس حدیث کو حارث نے سعید بن یونس سے روایت کیا ہے، جن کے حالاتِ زندگی (ترجمہ) پر مجھے آگاہی نہیں ہو سکی، تاہم سند کے بقیہ تمام راوی ثقہ ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب النوافل / حدیث: 1714
درجۂ حدیث محدثین: رجاله ثقات
تخریج حدیث «رواه الحارث عن سعيد بن يونس، ولم أقف له على ترجمة، وباقي رجال الإسناد ثقات»